اسرائیل۔ لبنان :اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 پر عمل آوری کیلئے پیشرفت جاری

Hero Image

واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے جمعرات کو کہا کہ اسرائیل اور لبنان اس بات پر مفاہمت کی طرف بڑھ رہے ہیں کہ اقوامِ متحدہ کی قرارداد 1701 جس کی طویل عرصے سے خلاف ورزی جاری ہے، اس پر عمل درآمد کیلئے کیا چیز ضروری ہے جو موجودہ تنازعہ کے خاتمے کی بنیاد بن سکے۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے 2006 میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر امن برقرار رکھنے کیلئے قرارداد 1701 منظور کی تھی۔بلنکن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ہم لبنان اور اسرائیل دونوں کی طرف سے واضح ہوں کہ 1701 کے مؤثر نفاذ کیلئے اس کے تحت کیا چیز کی ضروری ہو گی۔ میں خطے میں اپنے حالیہ دورے کی بنیاد پر آپ کو بتا سکتا ہوں کہ جو کام ابھی جاری ہے تو ہم نے ان سمجھوتوں پر اچھی پیش رفت کی ہے۔ بلنکن نے کہا کہ اگرچہ اچھی پیش رفت ہوئی ہے لیکن ابھی مزید کام باقی ہے۔گذشتہ پانچ ہفتوں کے دوران لبنان تنازعہ میں ڈرامائی طور پر شدت آئی ہے اور لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق گذشتہ 12 مہینوں کے دوران 2,800 اموات میں سے زیادہ تر اسی عرصے میں واقع ہوئی ہیں۔