لکھنؤ میں10 ہوٹلوںاور2 فلائٹس کوبم سے اڑانے کی دھمکیاں
46لاکھ روپئے تاوان کا مطالبہ ‘فلائٹس کیساتھ اب ہوٹلس بھی نشانے پر‘ پولیس کی چوکسی
لکھنؤ: اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں دس ہوٹلوں کو ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے اس اہم شہر کی 10 ہوٹلوں کو ایک ای میل موصول ہوا جس میں ہوٹل انتظامیہ سے 46 لاکھ روپے کا تاوان مانگا گیا اور تاوان کی عدم ادائیگی کی صورت میں ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔لکھنؤ کے 10 پریمیم ہوٹلوں اور اتر پردیش پہنچنے والی دو پروازوں کو اتوار کے روز بم کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد سیکورٹی اہلکار چوکس ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ ہوٹلوں کو آج صبح 10 بجے دھمکی آمیز ای میل موصول ہوا۔ خبر کے مطابق ای میل میں کہا گیا کہ ‘بم آپ کے ہوٹل میں ایک سیاہ رنگ کے بیگ کے اندر چھپا کر رکھے گئے ہیں، اگر 55 ہزار ڈالر (تقریباً 46 لاکھ روپے) ادا نہیں کیے گئے تو دھماکا کرد یا جائے گا۔ میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز ای میل میں مزید کہا گیا کہ بم ناکارہ بنانے کی کسی بھی کوشش کی صورت میں بم از خود پھٹ جائے گا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ دنوں مسافر جہازوں میں بھی بم ہونے کی جھوٹی اطلاع دی گئیں تھی۔100 سے زائد مسافروں طیاروں میں ایل میلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے بم ہونے کی غلط خبریں موصول ہوئی تھیں۔