کپتان کمنز کی ذمہ دارانہ بیاٹنگ، پاکستان کو شکست
ملبورن : میزبان گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد جوش انگلس (49)، اسٹیو اسمتھ (44)اور کپتان بیاپ کمنز (32 ناٹ آؤٹ ) کی مدد سے آسٹریلیا نے آج پیر کو پہلے ونڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کو 99 گیندیں باقی رہ کر دو وکٹ سے شکست دے دی۔ 204 رن کے ٹاگٹ پر تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہیں رہا۔ اسمتھ اور جوش نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں نے تیزی سے رن بنائے ۔ اسمتھ اور جوش کے درمیان تیسری وکٹ کیلئے 85 رن کی شراکت ہوئی۔ حارث رؤف نے 17ویں اوور میں اسمتھ کو آؤٹ کیا۔ 20ویں اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے جوش انگلس کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو چوتھا جھٹکا دیا۔ جوش انگلس نے 42 گیندوں پر 49 رن کی اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے ۔ آسٹریلیا کی وکٹیں گرتی رہیں لیکن انہوں نے رن کی رفتار کو کم نہیں ہونے دیا۔ کپتان کمنز ایک اینڈ پر جمے رہے اور ٹیم کو فتح دلاکرہی رہے ۔ کمنز نے 31 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے رن (ناٹ آؤٹ 32) رن کی اننگز کھیلی۔ مچل اسٹارک (دو) رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے ۔ آسٹریلیا نے 33.3 اووروں میں آٹھ وکٹ پر 204 رن بنائے اور میچ دو وکٹ سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل مچل اسٹارک (تین وکٹوں) اورگیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کو 203 کے اسکور پر سمیٹ دیا تھا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ اسٹارک کو ’پلیئر آف دی ایوارڈ‘ دیا گیا۔