پانڈیا کو کپتان بنانے پر منجریکر کا اعتراض

Hero Image

ممبئی ۔ ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل 2025 کے لیے جملہ 5 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔ لیگ کی دیگر ٹیموں کی طرح ممبئی نے بھی دیوالی کے دن اپنے برقرار کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی۔ ممبئی نے اپنے برقرار ہنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کے ساتھ ساتھ کپتان کے نام کا بھی اعلان کیا۔ ہاردک پانڈیا آنے والے سیزن میں ممبئی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ ہندوستان کے تجربہ کار کھلاڑی سنجے منجریکر نے بطور کپتان ان کے تقررکے خلاف احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے روہت شرما کو کپتان بنانے کیلئے آواز اٹھائی ہے۔ پچھلے سیزن میں بھی پانڈیا کی کپتانی پرکافی تنازعہ ہوا تھا۔ روہت اور ان کے درمیان کافی تناؤکی خبریں تھیں۔ انہیں کپتان بنائے جانے پر مداح بھی خوش نہیں تھے۔ ممبئی کی ٹیم کی کارکردگی بھی بہت خراب رہی۔ اس کے باوجود انتظامیہ نے پانڈیا پر اپنا اعتماد برقرار رکھا ہے لیکن روہت کی جگہ انہیں کپتان بنانے پر ایک بار پھر سوال اُٹھ رہے ہیں۔ سنجے منجریکر نے اسے شروع کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اس معاملے پر سوالات اُٹھائے ہیں۔ منجریکرکا خیال ہے کہ روہت شرما کو صرف ایک کھلاڑی کے طور پر استعمال کرنے سے ٹیم ان کا مکمل استعمال نہیں کر پائے گی۔ ممبئی کو اس کی پوری قیمت نہیں ملے گی۔ اگر وہ ٹیم کی کپتانی کرتے ہیں تو ٹرافی جیتنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ انہوں نے یہی بات دھونی کے لیے چنئی سوپرکنگز میں بھی کہی۔ تاہم منجریکر نے اپنے کورگروپ سے 5 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے پر ممبئی کی تعریف بھی کی۔