بی جے پی ریاستوں سے بنگلہ دیشی درانداز آتے ہیں: ہیمنت سورینشیخ حسینہ کی موجودگی پر سوال

Hero Image

رانچی : بی جے پی منشور میں جھارکھنڈ میں در اندازی کے الزام پر سخت رد عمل میں چیف منسٹر ہیمنت سورین نے واضح کیا کہ بنگلہ دیش سے دراندازی بی جے پی اقتدار والی ریاستوں سے ہوتی ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ مرکزی حکومت نے کن بنیادوں پر سابق وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کو پناہ دی ہے ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آیا بنگلہ دیش کے ساتھ بی جے پی کوئی داخلی مفاہمت ہوچکی ہے ؟ ۔ ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بتایا جائے کہ کن بنیادوں پر سابق وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کو ہندوستان میں لینڈ کرنے کی اجازت دی گئی اور پناہ کیوں دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے در انداز در اصل بی جے پی اقتدار والی ریاستوں سے آتے ہیں۔ خود در انداز یہ بات کہتے ہیں۔