جھارکھنڈ میں یکساں سول کوڈ نافذ ہوگا :امیت شاہ

Hero Image

رانچی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج اعلان کیا کہ اگر جھارکھنڈ میں بی جے پی برسراقتدار آتی ہے تو ریاست میں یکساں سول کوڈ نافذ کیا جائے گا، لیکن قبائلی برادریوں کو اس دائرہ کار سے باہر رکھا جائے گا۔ امیت شاہ نے جھارکھنڈ انتخابات کیلئے بی جے پی کا منشور جاری کرکے اعلان کیا کہ ریاست میں صنعتوں اور کانوں کی وجہ سے بے گھر عوام کی بحالی کو یقینی بنانے ڈسپلیسمنٹ کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ حکومت جھارکھنڈ میں یکساں سول کوڈ نافذ کریگی، لیکن قبائلی برادریوں کو اس سے دور رکھا جائے گا۔ جے ایم ایم حکومت ریاست میں جھوٹ کا پرچار کر رہی ہے کہ یکساں سول کوڈ قبائلیوں کے حقوق اور ثقافت کو متاثر کرے گا۔ یہ بے بنیاد ہے، کیونکہ انہیں اس کے دائرہ کار سے خارج کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی جھارکھنڈ میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ ‘سرنا دھرم کوڈ’ معاملے پر بات اور مناسب فیصلہ کرے گی۔ جھارکھنڈ میں صنعتوں اور کانوں سے بے گھر افراد کی بحالی کو یقینی بنانے نقل مکانی کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔