سعودی کے بعد سنگاپور میں بھی سنگم کی نمائش پر پابندی
ممبئی ۔ اجے دیوگن اور روہت شیٹی کی فلم سنگھم اگین ریلیزکے لیے تیار ہے۔ دیوالی پر اس سال کا سب سے بڑا تصادم ہونے جا رہا ہے، جب فلم سنگھم اگین اور بھول بھولیا 3 تھیٹرز میں آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں فلمیں پوری دنیا میں ریلیزکی جا رہی ہیں لیکن اب فلم سنگھم اگین کے بنانے والوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دراصل یہ فلم سنگاپور میں یکم نومبرکو ریلیز نہیں ہوگی۔ حال ہی میں سنگھم اگین اور بھول بھولیا 3 پر سعودی عرب میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کارتک کی فلم کا جہاں تک تعلق ہے اسے ہم جنس پرستی کی وجہ سے پابندی کا سامنا ہے، وہیں اجے دیوگن کی فلم کا تنازعہ مذہب سے متعلق ہے۔ اب سنگھم اگین کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔حال ہی میں بالی ووڈ ہنگامہ پر ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی۔ اس سے یہ بات سامنے آئی کہ سنگھم اگین کو سنگاپور میں ریلیز کرنے کا فیصلہ ملتوی کرنا پڑا۔ اس کی وجہ سنسر بورڈ ہے۔ دراصل وہاں سنسرنگ کا عمل مکمل نہیں ہوا تھا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سنگاپور سنسر بورڈ بہت سخت ہے اور ایسے رویے کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے ماضی میں بھی کئی فلموں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ فلم یکم نومبر کے بجائے اب7 نومبر کو سنگاپور میں ریلیز ہوگی۔سنگھم اگین 1900 اسکرینز پر ریلیز ہوگی۔ اس میں فیجی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت 197 اسکرینز کا ریکارڈ توڑنا شامل ہے۔ ساتھ ہی اسے شمالی امریکہ میں 760 سے زیادہ اسکرینوں پر دکھانے کا منصوبہ ہے۔ اگر کینیڈا کی بات کریں تو وہاں سینی پلیکس کو سب سے زیادہ اسکرینیں ملی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ فلم برطانیہ اورآئرلینڈ کے224 سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ علاوہ ازیں فلم کی ایڈوانس بکنگ تیزی سے ہو رہی ہے۔ تاہم اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ فلم بھول بھولیا 3 کے افتتاحی دن سے زیادہ بزنس کرے گی۔اس کے علاوہ دونوں فلموں میں کون بازی مارے گی ؟ اس موضوع پر بھی بہت بحث ہورہی ہے ۔ اڈوانس بکنگ کی دوڑ میں سنگھم اگین کو بھول بھولیا3 کے خلاف شکست ہوئی ہے لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ آمدنی کے معاملے میں اجے دیوگن کارتک آرین کو شکست دیں گے ۔ کون کس کو شکست دے گا یہ تو آنے والے چند دنوں میں معلوم ہوجائے گا ۔