ریونت ریڈی مہاراشٹرا میں کانگریس کی انتخابی مہم چلائیں گے

Hero Image

کل ہند کانگریس کمیٹی کی جانب سے اسٹار کیمینرس کی فہرست جاری
حیدرآباد ۔31۔ اکتوبر (سیاست نیوز) انگریس نے مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کو تیز کرتے ہوئے اسٹار کیمپینرس کا اعلان کیا ہے۔ مہاراشٹرا کے لئے 40 قائدین کو اسٹار کیمپینر کے طور پر منتخب کیا گیا جن میں چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی شامل ہیں۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کماری شلیجا نے الیکشن کمیشن کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اسٹار کیمپینرس کی فہرست سے واقف کرایا ۔ صدر کانگریس ملکارجن کھرگے کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں اس فہرست کو ترتیب دیا گیا۔ اسٹار کیمپینرس کے طورپر سونیا گاندھی ، راہول گاندھی ، پرینکا گاندھی ، چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا ، چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی اور دیگر قائدین کے نام شامل کئے گئے ہیں۔ کرناٹک اور تلنگانہ میں کامیابی کے بعد کانگریس کی مہاراشٹرا پر نظر ہے۔ مہاراشٹرا میں تلگو بولنے والے رائے دہندوں کی کثیر تعداد موجود ہے ، لہذا چیف منسٹر ریونت ریڈی تلگو رائے دہندوں کے علاقہ میں انتخابی مہم چلائیں گے ۔ تلنگانہ میں انتخابی وعدوں کی تکمیل کی تفصیلات سے عوام کو واقف کرانے کیلئے ریونت ریڈی کے ہنگامی دورہ کے پروگرام کو قطعیت دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ پردیش کانگریس کے کچھ دوسرے قائدین بھی مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ میں کانگریس کی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔1