دیپاولی پر پٹاخے جلانے کیلئے وقت کا تعین: حیدرآباد سٹی پولیس
حیدرآباد 27 اکٹوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس نے دیپاولی تہوار کے موقع پر پٹاخے جلانے کیلئے وقت مقرر کرتے ہوئے پابندیاں عائد کی ہیں۔ زیادہ آواز والے پٹاخوں پر پابندی عائد کی اور انتباہ دیا کہ زیادہ آواز والے پٹاخے جلانے پر کارروائی کی جائے گی۔ عوامی مقامات، سڑکوں پر پٹاخے پھوڑنے پر بھی پابندی ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ سپریم کورٹ کے رہنمایانہ ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تہوار منایا جائے اور رات 8 تا 10 بجے تک ہی پٹاخے پھوڑنے کی اجازت ہوگی۔ پٹاخے فروخت کرنے والوں کے لئے لائسنس حاصل کرنا لازمی اور ساتھ ہی تمام احتیاطی تدابیر کو اپنانا بھی ہوگا۔ 26 اکٹوبر پٹاخے فروخت کرنے کے لئے لائسنس حاصل کرنے کے لئے 6953 درخواستیں داخل کی گئیں جن میں 6104 درخواستوں کو قبول کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ سال لائسنس کے لئے 6610 درخواستیں حاصل ہوئی تھیں۔ (ش)