لون ایپ سے عوام کو چوکنا رہنے کمشنر پولیس راچہ کنڈہ کا مشورہ
حیدرآباد 3 نومبر (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ کمشنر سدھیر بابو آئی پی ایس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کیا جس میں انھوں نے لون ایپ سے دوری اختیار کرنے کی اپیل کی۔ انھوں نے بتایا کہ دمائی گوڑہ میں ایک تاجر نے لون ایپ کے ذریعہ تین ہزار روپئے کا قرض حاصل کیا جس کے بعد اس کی رقم بڑھتے ہوئے 25 لاکھ 60 ہزار روپئے ہوگئی۔ لون ایپ کے ذریعہ اس میں تبدیل کرتے ہوئے دھوکہ باز صرف تین ہزار کی رقم لینے پر اس رقم کو 25 لاکھ 60 ہزار بتاکر اسے فون کے ذریعہ دھمکی دے رہے تھے۔ اگر ایسا واقعہ کسی کے ساتھ بھی پیش آئے تو فوراً 100 نمبر یا 1930 پر کال کرکے اطلاع کریں۔ جی سدھیر بابو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لون ایپ ڈاؤن لوڈ نہ کریں (ش)
Next Story