بی آر ایس لیڈر کا بیٹا سڑک حادثہ میں ہلاک

Hero Image

حیدرآباد۔2؍نومبر(سیاست نیوز) ۔ بی آر ایس کے ایک لیڈر کے بیٹے کی آج ایک سڑک حادثہ میں موت واقع ہوگئی ہے۔ لندن سے ہندوستان کا مختصر دورہ اس نوجوان کیلئے آخری ثابت ہوا جو برطانیہ کی ایک یونیورسٹی میں ایم بی اے کر رہا تھا۔اس کی موت سڑک حادثے میں اس وقت ہوئی جب اس کی دو پہیہ گاڑی کومپلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہفتہ کی اولین ساعتوں میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ویلدرتی منڈل کے آریگوڈیم کے رہنے والے ویناورم سائی کشور ریڈی بی آر ایس لیڈر وینورام مہیپال ریڈی کے بیٹے تھے۔ ریڈی کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔ جب اس نے اپنی بیٹی کی شادی کر دی تو اس کے دونوں بیٹے بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہے تھے۔کشور لندن میں ایم بی اے کر رہا تھا۔ اکتوبر میں اپنے خاندان کے ساتھ دسہرا اور دیوالی منانے کے لیے ہندوستان واپس آیاتاہم وہ جمعہ کی رات کومپلی میں اپنے ایک دوست سے ملنے گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ کشور ایک ہفتے میں واپس لندن جانا تھا۔