نلگنڈہ میں ٹریفک کانسٹبل کی خودکشی

Hero Image

حیدرآباد 3 نومبر (سیاست نیوز) ضلع نلگنڈہ میں ٹریفک کانسٹبل نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کے روی شنکر 42 سالہ ساکن نلگنڈہ جو یادادری پولیس ہیڈکوارٹرس میں ملازمت کررہا تھا۔ دیپاولی کے موقع پر وہ چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا جس سے چند روز قبل ایک پلاٹ بھی خریدا تھا جس کے بعد وہ مسلسل معاشی پریشانی میں مبتلا ہوگیا تھا۔ 2 نومبر کی رات وہ کمرے میں چھت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ جب اس کی بیوی نے اندر دیکھا تو وہ لٹکا ہوا پایا گیا جس کے بعد اس کی طبیعت خراب ہوگئی اور اسے دواخانہ منتقل کردیا۔ کانسٹبل کو بھی دواخانہ منتقل کرنے پر ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا اور نلگنڈہ ٹاؤن II پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔(ش)